ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور : آدھی رات کو ہائی وے پر لٹیروں کا حملہ - کار سمیت 2 کروڑ روپے لوٹ کر ہوگئے فرار 

یلاپور : آدھی رات کو ہائی وے پر لٹیروں کا حملہ - کار سمیت 2 کروڑ روپے لوٹ کر ہوگئے فرار 

Thu, 06 Oct 2022 12:39:38    S.O. News Service

یلاپور، 6؍اکتوبر (ایس او نیوز) آربیل روڈ پر دو کاروں میں آنے والے لٹیروں نے  ایک کار کا راستہ روکا اور کار سوار پر حملہ کرنے کے بعد 2 لاکھ روپے مالیت کی کار سمیت 2,11,86,000 روپے نقد اور 10 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کا یہ معاملہ 2 اکتوبر صبح 1.30 بجے کے قریب اربیل گرام میں اس وقت پیش آیا جب کولہاپور ضلع کالبیری روڈ کا رہنے والا نلیش پانڈورنگ نائک اپنی سوِفٹ کار میں نقد رقم لے کر جا رہا تھا ۔ اس دوران دو کاروں میں آنے والے 7-8 اجنبی افراد نے اس کی کار کا راستہ روکا اور حملہ کرتے ہوئے اسے کار سے باہر پھینکنے کے بعد کار اور نقد رقم لے کر فرار ہوگئے ۔ 
    
نلیش کی شکایت پر یلاپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: